لبنان میں 170پاکستانی مزدور محفوظ مقام پر منتقل

لبنان میں 170پاکستانی مزدور محفوظ مقام پر منتقل

سفارتخانے نے کمپنی سے رابطہ کر کے انخلا کرایا، پاکستانیوں کو رابطے میں کی ہدایت

اسلام آباد (الماس حیدر نقوی) لبنان میں تعینات پاکستانی سفارتخانے نے بروقت اقدام کرتے ہوئے 170 پاکستانی مزدوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ یہ مزدور بیروت میں نئے امریکی سفارتخانے کے تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے تھے ۔سفارتی ذرائع کے مطابق بیروت میں پاکستانی سفارتخانے نے متعلقہ کمپنی کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے مزدوروں کے انخلا کا انتظام کیا تاکہ وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔ذرائع کے مطابق تمام مزدوروں کو بحفاظت منتقل کر دیا گیا اور انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی سلامتی حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔لبنان میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفارتخانے سے رابطے میں رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر سفارتخانے سے رجوع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں