وفاق نے گورنر کی تبدیلی سے متحدہ کو نومبر میں آگاہ کردیا تھا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں ہی آگاہ کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس نے ڈاکٹر خالد مقبول اور گورنر کامران ٹیسوری کو آگاہ کیا تھا۔ گورنر کی تبدیلی رکوانے کے لیے مختلف حلقوں نے کوشش کی مگر نومبر میں تبدیلی کا فیصلہ کرنے کے بعد معاملہ رک گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد میں 11 مارچ کو ایک اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول کو مدعو کیا گیا لیکن وہ کراچی میں تھے ، تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا مؤقف ہے کہ خالد مقبول کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔