اسلام آبادہائیکورٹ میں پیرسے جمعرات تک کیسزسنے جائینگے ،نیانوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کفایت شعاری کے حوالے سے پہلے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی،اب صرف پیر سے جمعرات کیسز سنے جائیں گے۔
ترمیم کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس سے جاری ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق روٹین میں پیر سے جمعرات چار دن کیسز سنے جائیں گے ۔