لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین میں مسافر دل کے دورے سے جاں بحق
بصیرپور(نامہ نگار)لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
کالوماہتم کارہائشی محمد جعفر ولد محمد شفیع کراچی جانے کیلئے فرید ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا کہ دورانِ سفر اچانک طبیعت بگڑی اور وہ ٹرین میں ہی چل بسا۔ ریلوے پولیس چوکی بصیرپور نے ضروری قانونی کارروائی کے بعدلاش ریسکیو ٹیم کے حوالے کر دی جنہوں نے اسے رورل ہیلتھ سنٹرمنڈی احمد آباد منتقل کر دیا ،وہاں سے اسے لواحقین کے سپردکردیاگیا۔