بلوچستان:سرکاری دفاتر کی ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع
کوئٹہ (دنیا نیوز)بلوچستان میں کفایت شعاری اقدامات کے تحت سرکاری دفاتر میں ہفتے میں 3 دن چھٹی کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو گیا۔
صوبائی حکومت نے توانائی کی بچت کے سلسلہ میں ہفتے میں بشمول جمعہ، ہفتہ اور اتوار 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،مختلف سرکاری دفاتر گزشتہ روز بند رہے ، حکومتی فیصلے کے تحت سرکاری دفاتر میں اب پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کام ہو گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ سرکاری انتظامات میں بہتری لائی جا رہی ہے ، نئے اضلاع بنانے سے انتظامی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔