حب:ایس ایچ او بیٹے ، سپاہی سمیت حادثے میں جاں بحق، 2زخمی

 حب:ایس ایچ او بیٹے ، سپاہی سمیت حادثے میں جاں بحق، 2زخمی

حب(نمائندہ دنیا )وندر میں مجاہد پیر کے مقام پر ویگو گاڑی اور کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ایس ایچ او وندر عبدالسلام مینگل ،بیٹے منظور مینگل اور سپاہی ناصر رونجھو کے نام سے ہوئی ہے ، وندر ریسکیو 1122 کے مطابق کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ سنگل رویہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ،کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کا دورویہ سڑک کا تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک حادثات میں قیمتی جانیں روز ضائع ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں