باجوڑ سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )باجوڑ سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔۔۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 روز قبل ڈمہ ڈولہ سے اغوا کئے جانیوالے پولیس اہلکار شاہ منیر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے ، مقتول کی لاش برآمد ہو گئی ہے ،وہ ڈیوٹی سے چھٹی پر گیا ہوا تھا جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا تھا۔