ہفتے میں 3دن عدالتی چھٹیوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پشاور (این این آئی) ہفتے میں 3 دن عدالتی چھٹیوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست اطلس خان ایڈووکیٹ نے سلیمان خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ 12 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے 3 دن عدالتیں بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو عدلیہ کی آزادی اور فوری انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ عدالتیں ہفتے کے 7 دن اور 24 گھنٹے کھلی رہنی چاہئیں تاکہ عوام کو بروقت انصاف مل سکے۔ ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔