حیدر آباد:17ماہ کی تنخواہ کیلئے ایم ڈی واٹر کارپوریشن کاگھیراؤ

حیدر آباد:17ماہ کی تنخواہ کیلئے  ایم ڈی واٹر کارپوریشن کاگھیراؤ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)عیدالفطر کے قریب آنے کے باوجود حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن کے ملازمین گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس پر ملازمین نے اسپیشل سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کا گھیراؤ کی،اور نعرے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن کے ملازمین عید الفطر کے قریب آنے کے باوجود گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور اور عید کی خوشیوں سے محروم ہیں، ایسے میں تنگ حال ملازمین نے اسپیشل سیکریٹری بلدیات، ایم ڈی واٹر کارپوریشن، اکاؤنٹنٹ کو گھیرے میں لیکر احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر بعض ملازمین منت سماجت بھی کرتے رہے ، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے بھوک وبدحالی سے مررہے ہیں۔ خدارا ہمیں تنخواہیں ادا کی جائیں، تاہم پولیس کی مداخلت پر متعلقہ افسران بمشکل ملازمین سے جان چھڑا کر نکلنے میں کامیاب ہوئے ، جبکہ ملازمین تنخواہوں کیلئے احتجاج کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں