چمن:پاک فوج سے یکجہتی کیلئے ریلی آپریشن غضب للحق کی حمایت میں نعرے
چمن(آ ن لائن)چمن کے عوام نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی، شرکا نے پاک فوج اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں نعرے لگائے ۔
ریلی کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم ،بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور سکیورٹی فورسز زندہ باد کے نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، فضا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی، ریلی کے شرکانے پاک فوج اور آپریشن غضب للحق کے حق میں بھی فلک شگاف نعرے لگائے ۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے وطن سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔