پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کی تجویز

پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ  کی بنیاد پر ردوبدل کی تجویز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستانی معیشت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے۔

 جس پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کی تجویززیرغورہے اس سے ذخیرہ اندوزی سے بچا جا سکتا ہے ، قیمتوں کو عالمی منڈی سے ہم آہنگ بھی رکھا جا سکتا ہے ، سابق گورنر سٹیٹ بینک عشرت حسین کے مطابق مہنگی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد سے بیرونی سیکٹر کو 12 سے 14 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے ، ماہر معیشت حفیظ پاشا کے مطابق ترسیلات زر میں 2 سے 4 ارب ڈالر کی کمی کا خدشہ بھی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں