عیدالفطرکے بعدوفاقی سرکاری دفاترکے نئے اوقات کار جاری

عیدالفطرکے بعدوفاقی سرکاری دفاترکے نئے اوقات کار جاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عیدالفطر کے بعد وفاقی سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ احکامات کے مطابق نئے اوقات کار فوری نافذ العمل ہوں گے اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے دفاتر اب پیر سے جمعہ تک صبح 8 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے ، جبکہ ان دفاتر میں روزانہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا ،جبکہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور اب ایسے دفاتر پیر سے ہفتہ تک صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کام کریں گے۔ ان دفاتر میں بھی روزانہ دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کے لیے آدھے گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اوقات کار حکومت کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے جاری کردہ سابقہ ہدایات اور علاقائی و عالمی صورتحال کے مطابق طے کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق اس سے قبل جاری کردہ اسی نوعیت کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں