SPPS افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے دو فرمز شارٹ لسٹ

SPPS افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے دو فرمز شارٹ لسٹ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فنانشل ایویلیوایشن کی بنیاد پر حتمی کمپنی کا انتخاب کریگی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 12وفاقی وزارتوں میں سپیشل پروفیشنل پے سکیل (SPPS) کے تحت تعینات 62 افسران کی کارکردگی کے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔اس منصوبے کے تحت وفاقی وزارتوں میں ایس پی پی ایس افسران کی کارکردگی کے جائزے کے لئے کنسلٹنسی فرموں کی پری کوالیفیکیشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تکنیکی جائزہ رپورٹ کے مطابق دو فرمیں کامیاب قرار پائی ہیں، رپورٹ کے مطابق بیکر ٹلی ایم آئی کیو، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے 93 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی نے 69 نمبر حاصل کئے ، دونوں کمپنیوں نے پری کوالیفیکیشن دستاویزات میں مقرر کردہ 60 فیصد اہلیت کا لازمی معیار پورا کر لیا ہے ، جس کے بعد انہیں اس منصوبے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔مذکورہ کمپنیوں نے ایس پی پی ایس میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اپنی تکنیکی پیشکشیں جمع کرائی تھیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اب فنانشل ایویلیوایشن کی بنیاد پر حتمی کمپنی کا انتخاب کریگی 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں