کشمیریوں نے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا بیا نیہ مسترد کردیا

 کشمیریوں نے افغان طالبان رجیم  اور فتنہ الخوارج کا بیا نیہ مسترد کردیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے بیا نیہ کو سختی سے مسترد کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم اور خوارج نے مذہب کو ہمیشہ ذاتی اور مذموم مقاصد کے فروغ کے لئے استعمال کیا ، جبکہ ان کا اسلام اور اسلامی روایات سے کوئی تعلق نہیں ، ان کے مطابق مذہب کا لبادہ اوڑھ کر عوام کو گمراہ کرنا ایک خطرناک عمل ہے جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے پیغامات میں کہا کہ طالبان رجیم اور خوارج مذہب کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ شہریوں کے مطابق فتنہ الخوارج اسلام کی غلط تشریح کر کے خصوصاً کمزور اور پسماندہ طبقات کو خودکش حملوں جیسے پرتشدد اقدامات پر اکساتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں