شناختی کارڈ ، اکائونٹس بحالی کا حکم
راولپنڈی(خبر نگار)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف صادق آباد پولیس سٹیشن میں سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزمہ ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضر رہیں۔۔۔
وکیل کی جانب سے انسداد دہشتگردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست کی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا،عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر ان کو ریلیف دیتے ہوئے ان کا شناختی کارڈ اور ایک بینک اکائونٹ بحال کرنے کا حکم جاری کردیا، ملزمہ کی عدم حاضری کے باعث استغاثہ کے آخری گواہ پر وکیل صفائی کی جرح نہ ہو سکی، مقدمہ میں اب تک وکیل صفائی نے 17 گواہوں پر جرح مکمل کر رکھی ہے ،مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔