23 مارچ کو بینک بند رہیں گے
کراچی(کامرس رپورٹر)بینک دولتِ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ 2026ء (بروز پیر) کو یومِ پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔۔۔
جسکے باعث مرکزی بینک سمیت تمام سرکاری و نجی بینک بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق تعطیل حکومتِ پاکستان کے سرکاری اعلان کے تحت دی گئی ہے اس دوران تمام بینکاری سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ بینکوں کے دفاتر بھی بند رہیں گے۔