پنجاب:افغانیوں سمیت ابتک غیر قانونی مقیم 32 ہزار 932 افراد ڈی پورٹ
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت پورے صوبے سے 32 ہزار 932 افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے ، جن میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی ہے ۔ترجمان کے مطابق اس وقت 401 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کے انخلا کے لیے کارروائی جاری ہے ۔ ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 12 ہزار 498 مرد، 6 ہزار 686 خواتین اور 13 ہزار 748 بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بے دخل کیے جانے والوں میں 10 ہزار 482 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے ، جبکہ 11 ہزار 100 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے ۔ اس کے علاوہ 11 ہزار 350 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو بھی ملک بدر کیا گیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔