بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں پر پاکستانی حدود میں مزید ایک ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے ، بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 اپریل تک بند رہے گے ۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیرِ استعمال تمام طیاروں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی، پاکستان کی جانب سے عائد فضائی حدود پابندی میں بھارتی فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔