گورنر خیبر پختونخوا سے چیئرپرسن پیمرا کی ملاقات،ڈی آئی خان دفتر کی بحالی پر اتفاق
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیئرپرسن پیمرا عنبرین جان نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا کے کردار اور موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں 2008 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ہونے والے پیمرا دفتر کی جلد بحالی پر بھی اتفاق کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے پیمرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا ،گورنر نے کہا کہ موجودہ حالات میں پیمرا کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ۔