خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار : زرداری

 خطے میں تناؤ کم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار : زرداری

اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی کے قتل پر رنج و غم کا اظہار، حکومت ، عوام سے تعزیت

 اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران ایران کے سینئر رہنما ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے ۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور وہ خطے میں تنائو کم کرنے کیلئے بات چیت اور سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے پاکستان،ایران تعلقات میں مثبت پیش رفت کو مضبوط بنانے میں ڈاکٹر لاریجانی کے کردار کو بھی سراہا ، صدر نے کہا کہ جاری کشیدگی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے خطے بھر میں سنگین معاشی اثرات اور عدم استحکام پیدا ہورہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں