حج محافظ سکیم: 20 لاکھ تک انشورنس، علاج کی مکمل سہولیات

حج محافظ سکیم: 20  لاکھ تک انشورنس، علاج کی مکمل سہولیات

حاجی کی وفات پرلواحقین کو20لاکھ،حادثے میں اعضاکے ضائع پر10لاکھ ملیں گے پرائیویٹ حج آپریٹرز کی سخت نگرانی، شکایات پر بلیک لسٹ کوٹہ کم کرنیکی وارننگ

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )حج محافظ سکیم کے تحت رواں سال دوران حج حجاز مقدس میں کسی بھی حاجی کی وفات کی صورت میں 20 لاکھ تک لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا کسی بھی حادثے میں کوئی اعضا ضائع ہونے پر کم وبیش 10 لاکھ د ئیے جائیں گے ،سرکاری سکیم کے لئے 1لاکھ 19 ہزار 210 کا کوٹہ مختص ہے جبکہ امسال پرائیوئٹ حج ٹور اپریٹرزکی سخت ماینٹرنگ کی جائے گی اورشکایات کی صورت میں بلیک لسٹ کرکے مستقل پابندی عائد کئے جانے سمیت بھاری جرمانہ یاکوٹے میں کمی کی جائے گی اسی طرح عازمیں حج کو 24 گھنٹے علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کئے جانے سمیت ادویات بھی دی جائیں گی ا س ضمن میں1ہزار حجاج کے لئے ایک ڈاکٹر اوردوپیرامیڈیکل سٹاف ہونگے پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کیا جائے گا ،کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا ،امسال سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے عاز مین کے لئے حج ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے پاکستان سے مجموعی طور سرکاری اورپرائیویٹ سکیم کے تحت ایک لاکھ ھ 79 ہزار 210 خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں