آسیہ اندرابی کو سزا جابرانہ اقدام
اسلام آباد(این این آئی)بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ۔۔۔
آسیہ اندرابی کو تقریباً 8 سال کی نظربندی کے بعد اب عمر قید اور فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو طویل قید کی سزا دینا جا برانہ اقدام ہے جس سے انصاف کی فراہمی پر سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں ،لوگوں کو دبانے کے لئے قانون کی حکمرانی کو ہتھیارکے طورپر استعمال کرنا خطرناک ہے ، عالمی برادری اس ناانصافی کا نوٹس لے ۔