عبدالحکیم، قراقرم ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی
عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عبدالحکیم ریلوے سٹیشن کے قریب قراقرم ایکسپریس کی کپلنگ اچانک ٹوٹ گئی، جس کے باعث ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ واقعے کے نتیجے میں اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت جزوی طور پر متاثر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کی کپلنگ دوبارہ جوڑ دی۔ بعد ازاں ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسافروں میں کچھ دیر کے لئے خوف و ہراس پھیل گیا۔