پاکستان کی درخواست امریکا نے 2ایرانی رہنماؤں کو ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی درخواست پر امریکا نے دو ایرانی رہنماؤں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے ہٹادیا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سپیکر محمد باقر قالیباف کو ہٹ لسٹ سے نکالا گیا ہے ، پاکستان نے دونوں رہنماؤں کا اہداف کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان نے امریکا سے کہا کہ اگر دونوں رہنماؤں کو نشانہ بنایا تو بات کرنے کیلئے کوئی رہنما نہیں بچے گا، امریکا سے اسرائیلی حکام سے کہا وہ پیچھے ہٹ جائے اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے ۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق عباس عراقچی اور باقر قالیباف کا نام 4سے 5روز کیلئے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔