عمران خان سے آج وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال
راولپنڈی (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج وکلا کی ملاقات کا دن ہے جس کے لیے فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف ،علی زمان، نبیل ستی اور مرتضیٰ طوری کے نام شامل ہیں ،بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اہلخانہ بھی ملاقات کیلئے آ ئیں گے ۔