قومی اسمبلی کا رواں سیشن 10 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

 قومی اسمبلی کا رواں سیشن 10 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی کا رواں سیشن 10 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔۔۔

 جس میں قومی اسمبلی کے 26 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس  میں وقفہ سوالات، اہم قانون سازی سمیت اہم قومی اہمیت کے حامل مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا۔ سپیکر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کفایت شعاری مہم کے تحت 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گرائونڈ کر دیا گیا،قومی اسمبلی کے صرف 200 ملازمین دفتر میں حاضر ہو رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں