SECPمیں اصلاحات کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم
وزیر قانون کی زیر صدارت کمیٹی کاپہلا اجلاس ، انفورسمنٹ رجیم کوفعال بنانے پر غور آئندہ اجلاس میں اصلاحاتی پلان پیش ، زیر التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹا فراہم کیا جا ئے ، اعظم تارڑ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایس ای سی پی کی انفورسمنٹ رجیم کو فعال اور مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ ایس ای سی پی سے متعلقہ 2000 سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، عدالتوں میں زیر التوا مقد مات کے فوری حل کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایس ای سی پی کو بااختیار بنانے کے لیے ضروری قانون سازی کریں گے ۔ کبیر سدھو کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کو جرمانوں کی ریکوری کے لیے بااختیار بنایا جائے ۔ وزیر قانون نے کہا ریگولیٹری قانون پر عمل درآمد کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے ۔ ایس ای سی پی آئندہ اجلاس میں جامع اصلاحاتی پلان پیش ، زیر التوا مقدمات کا مکمل ڈیٹا فراہم کرے ۔