پختونخوا حکومت کا ا قلیتوں کے فنڈزبڑھا کر 400 ملین کرنیکا فیصلہ

 پختونخوا حکومت کا ا قلیتوں کے فنڈزبڑھا کر 400 ملین کرنیکا فیصلہ

ملکی ترقی میں ان کا کردار قابل قدر ، تحفظ حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری

  پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں اقلیتی برادری کیلئے فنڈز 400 ملین تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی ٰکی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ کی سسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں متاثرین کیلئے امدادی پیکیج میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 2013 کے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور حملے کے متاثرین کو رواں ہفتے مالی معاونت کے چیکس دینے کی ہدایت کی گئی ،وزیر اعلیٰ نے انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 200 ملین روپے سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کی منظوری دی، جبکہ بیوائو ں کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے ،اسی طرح یتیموں کیلئے امداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ، معذور افراد کیلئے 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے اقلیتی برادری کیلئے محکمہ اوقاف میں علیحدہ ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر ہوم ورک کرنے اور ان کی رہائشی کالونیوں کی بحالی کیلئے ترقیاتی سکیم آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت بھی دی۔ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کا تحفظ اور فلاح حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے اور ملکی ترقی میں ان کا کردار قابل قدر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں