پٹرول مہنگا:غریب طبقہ اخراجات کیسے پورے کریگا:شہری

پٹرول مہنگا:غریب طبقہ اخراجات کیسے پورے کریگا:شہری

سبزیاں،دیگر اشیا مہنگی ہو نگی ،گھریلو بجٹ متاثر،زندگی گزارنا مشکل ہوگیا اب سائیکل لینی پڑے گی، حکومت قیمتوں پر نظر ثانی کرے :دنیا سے گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرشہریوں نے شدید ردعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول 458 روپے فی لٹر کردیا ہے ، اس مہنگائی میں غریب اور مزدور طبقہ کس طرح اپنے گھر کے اخراجات پورے کرے گا،دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ، ایک شہری نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے سبزیاں،دیگر اشیا مہنگی ہوجائیں گی،پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کردیا ،زندگی گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے ،ایک پٹرول پمپ پر موجود شہری نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بہت زیادہ بڑھائی تھی ، مزید اضافہ نہیں کرنا چاہئے تھا ، ایک اورشہری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اب ہمارے لئے مشکل ہوجائے ، اب ہمیں سائیکل لینی پڑے گی، حکومت قیمتوں پر نظر ثانی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں