آصفہ بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج

 آصفہ بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج

گھوٹکی(این این آئی)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کے استعمال پر 5 مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔

مقدمات گھوٹکی اے سیکشن، پنو عاقل، میرپور ماتھیلو اور اوباڑو تھانوں میں درج کیے گئے ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزم اعظم چاچڑ سرکاری ملازم اورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے ،ملزم نے سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں