سپیکر سے وزرا کی ملاقاتیں ، کفایت شعاری اقدامات پر تبادلہ خیال کینیڈامیں ہائی کمشنر بھی ملے
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی ہارون اختر خان اور سید نوید قمر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر اعظم کے کفایت شعاری اقدامات ، قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا ، سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اٹھائے گئے کفایت شعاری اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ دریں اثنا پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر سے ملاقات کرکے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاْ۔