فضل الرحمن سے چینی سفیر کی ملاقات ، امن کوششوں پر اتفاق
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفد کے ہمراہ سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ ان سے ملاقات کی ملاقات میں خطے کی صورتحال ،امن وامان اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو،امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔
جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امریکہ و اسرائیل کی ایران پر حملے عالمی قوانین اور ایران کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں ۔ ملاقات میں خطے میں امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں پر رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے خطے کو پرامن رکھنے کے لئے پرامن ذرائع استعمال کرنے پر زور دیا اور کہاکہ فوری جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں مشرق وسطیٰ بلکہ یورپ اور پور ی دنیا پر معاشی اثرات مرتب ہونگے ،چینی سفیر نے کہاکہ ہم باہم مل کر اس خطے کی تقدیر بدل سکتے ہیں ، مولانا فضل الر حمن کی جانب سے چینی سفیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ،دریں اثنا سید راشد شاہ راشدی نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کی، ملاقات میں سید راشد شاہ راشدی نے پیرپگارا کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ، ملاقات میں ملکی عالمی علاقائی خاص کر سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔