پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے بزنس پلان منظور نہ ہو سکا

پاکستان پوسٹ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے بزنس پلان منظور نہ ہو سکا

سالانہ بجٹ25ارب ،آمدن صرف 9ارب،رواںمالی سال 8ارب ریونیو ادارے کو نجکاری سے بچانے کیلئے نیا بزنس پلان تیار کرنیکی ہدایت کی گئی تھی

 اسلام آباد (ایس ایم زمان ) پاکستان پوسٹ سالانہ 12ارب روپے سے زیادہ خسارہ ختم کرنے کیلئے تاحال نئے بزنس پلان کی وزارت مواصلات سے منظوری حاصل نہیں کر سکا جبکہ وزارت مواصلات نے خسارہ ختم کرنے کیلئے پاکستان پوسٹ کو نیا بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ، وزارت مواصلات نے دو مرتبہ پاکستان پوسٹ آفس کے بنائے گئے بزنس پلان کو غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا تھا ۔

ادارہ نے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں آٹھ ارب روپے ریونیو حاصل کیا ہے ۔ کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کے مطابق پاکستان پوسٹ کا سالانہ بجٹ 25 ارب روپے سے زائد جبکہ آمدنی صرف نو ارب روپے ہے ۔ کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ نے سفارش کی تھی کہ پاکستان پوسٹ آفس کو فوری طور پر لازمی اداروں کی فہرست سے نکال کر نجکاری والے اداروں میں شامل کیا جائے ۔ وفاقی وزیر مواصلات نئے بزنس پلان کی تیاری کے بعدادارے کی نجکاری کرنے یا نہ کرنے کیلئے تجویز وفاقی کابینہ کو بھجوائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں