پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پٹرولیم قیمتوں میں معمولی  کمی کیخلاف درخواست ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن خان مخدوم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو پیٹرولیم لیوی عائد کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے ، لہٰذا درخواست مسترد کی جائے ۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین پارلیمنٹ کا اختیار ہے جبکہ حکومت صرف لیوی عائد کر سکتی ہے ، جس کی بھی ایک حد مقرر ہے ۔ ان کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں معمولی کمی اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنا امتیازی سلوک ہے ۔ بغیر شفاف فارمولا قیمتوں میں ردوبدل آئین کے خلاف ہے ، جبکہ لیوی اور ٹیکسز کے ذریعے شہریوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں