پری حج فلائٹ آپریشن :لاہور سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

پری حج فلائٹ آپریشن :لاہور سے پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

لاہور (نیوز رپورٹر )لاہور ایئرپورٹ سے پری حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول مرتب کر لیا گیا ہے ، مجموعی طور پر 101 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پری حج آپریشن میں قومی ایئرلائن پی آئی اے 33 پروازیں ،سعودی ایئرلائن 29، ائیربلیو 24 اور ائیر سیال 15 پروازیں آپریٹ کرے گی،لاہور سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی ،تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،لاہور ایئرپورٹ سے آخری پری حج پرواز 21 مئی 2026 کو آپریٹ کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں