پاکستان موقع کا فائدہ اٹھائے معیشت مضبوط کرے :سردار مسعود
اسلام آباد (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے سابق صدر اور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی سفارت کاری کا عروج ہے ، اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معیشت کو مضبوط کرنا چاہئے۔
دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا جنگ ختم ہونے سے دنیا کی معیشت میں استحکام آئے گا، پاکستان اورقوم خراج تحسین کی مستحق ہے ، پاکستان کو ایک کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ امریکا،ایران کی سیریس قیادت مذاکرات کیلئے آمادہ ہوئی۔ پاکستان نے جو کیا ہے یہ آسان کام نہیں، امید کرنی چاہئے کہ اسلام آباد سٹی آف پیس میں یہ امن معاہدہ ہو، ہم نے ایران کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات نبھائے ، پاکستان کو دنیا میں اعتماد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کیلئے شمال وجنوب سے کئی دروازے کھلے ، آج پاکستان جس مقام پر کھڑا ہے کچھ سالوں بعداسے 10بڑی معیشتوں میں شامل ہونا چاہئے۔