اشیاکی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جائے ،احسن اقبال

 اشیاکی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جائے ،احسن اقبال

ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے ، سندھ منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرے کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، اجلاس میں ہدایت

اسلام آباد(این این آئی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی چین کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ادارہ شماریات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی سبسڈی کی بدولت کئی شہروں میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 20 سے 30 فیصد کمی آئی ہے تاہم کراچی میں کرایوں میں اضافے پر وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔

احسن اقبال نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہعوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو غیر معمولی حد تک بڑھنے سے روکا جائے ۔ بازاروں میں قیمتوں کے توازن کو برقرار رکھیں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی ترجیح عوام کو براہ راست ریلیف پہنچانا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ فصلوں کی بوائی کے لیے کھاد کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ کسانوں کو دشواری نہ ہو۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے ۔سندھ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں