پاکستان، سعودی عرب کا دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کو ان کے دورئہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے ایک روزہ دورے کے دوران ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیاتھا۔