امن کا قیام فوری نہیں ہوتا
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ امن کا قیام فوری نہیں ہوتا بلکہ یہ صبر، حکمت اور مستقل مزاجی کا تقاضا کرتا ہے۔
پاکستان نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور کوشش مسلسل ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تاریخ اس عہد کا تذکرہ کرے گی توپاکستان کا نام ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر نمایاں ہوگا، ایسے حالات میں جب پورا خطہ کشیدگی کی لپیٹ میں تھا، پاکستان نے تدبر، سنجیدگی اور دوراندیش قیادت کے ذریعے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔