گوادر آئل ریفائنری،10ارب ڈالرکی سعودی سرمایہ کاری کاامکان

 گوادر آئل ریفائنری،10ارب ڈالرکی سعودی سرمایہ کاری کاامکان

آرامکو کمپنی قیام کا منصوبہ بنا رہی ،منصوبے کے لیے 20 سالہ ٹیکس چھوٹ زیر غور ریفائنری کی یومیہ پیداوار 4 لاکھ بیرل، مقامی کمپنیوں کی 45 فیصد تک شراکت متوقع

گوادر (این این آئی) سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں ریفائنری قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی   ہے ، جبکہ اس منصوبے کے لیے 20 سالہ ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) شامل ہوسکتی ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک متوقع ہے ، جبکہ پاکستانی کمپنیوں کی اس منصوبے میں 40 سے 45 فیصد تک شراکت کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں