نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کیلئے پیشکش طلب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ نے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس کے لیے انشورنس کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔
فنڈ کے مطابق ایسی انشورنس کمپنیاں جن کے دفاتر اسلام آباد میں موجود ہوں، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان اور ٹیکس حکام کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں اور وہ PACRA یا JCR-VIS سے کم از کم \"AA\" ریٹنگ رکھتی ہوں، پیشکش دینے کی اہل ہوں گی۔ خریداری کا یہ عمل پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے تحت سنگل سٹیج ون اینویلپ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ تجاویز صرف ای-پیڈ سسٹم کے ذریعے ہی وصول کی جائیں گی۔ کمپنیوں کو 23 نومبر 2026 تک پیشکشیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔