چین سے معاہدے عملی نتائج میں تبدیل کئے جائیں، صدر مملکت

چین سے معاہدے عملی نتائج میں تبدیل کئے جائیں، صدر مملکت

واضح ٹائم لائنز، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور نگرانی ضروری، انتظامی رکاوٹیں دور کی جائیں تمام محکمے قریبی رابطہ رکھیں، آصف زرداری، مفاہمتی یادداشتوں،پٹارو کالج پربریفنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں سندھ اور چینی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا گیا۔صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ان معاہدوں کو عملی نتائج میں تبدیل کیا جائے جس کے لیے واضح ٹائم لائنز، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ صدر نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ محکمے چینی حکام اور دیگراداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور مخصوص میکنزم کے تحت باقاعدہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ زرداری کو وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں کیڈٹ کالج پٹارو کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں ، انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے وظائف، امداد میں سرکاری گرانٹ میں اضافہ اور تجاوزات کو روکنے کے لیے باؤنڈری وال کی تعمیر سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں