سپریم کورٹ:سابق پی آئی اے ملازم کو 24سال کی پنشن ادائیگی کا حکم، ایم ڈی طلب

سپریم کورٹ:سابق پی آئی اے ملازم کو 24سال کی پنشن ادائیگی کا حکم، ایم ڈی طلب

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سابق ملازم کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم دیا اور ایم ڈی کو طلب کر لیا۔

پی آئی اے کے سابق ملازم مصطفیٰ انصاری کی دائر درخواست پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو 2002 میں ریٹائر کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پنشن اور مراعات دی گئیں، 24 سال کے بقایاجات ادا نہیں کئے جا رہے ۔ جسٹس شاہد وحید نے پوچھاکہ کیا پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون ہے ؟ وکیل نے کہا سب ملازم پنشن لے رہے ہیں ، عدالت نے ہدایت کی 23 اپریل تک پنشن ادانہ ہوئی توایم ڈی خودپیش ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں