بھارت میں مزدورمودی سرکارکیخلاف سڑکوں پرآگئے
بھارتی شہرنوئیڈامیں تنخواہیں نہ بڑھانے پرفیکٹری مزدوروں کاپرتشدداحتجاج متعددگاڑیاں نذرآتش ،مزدوروں کے جائز مطالبات مانے جائیں:اپوزیشن رہنما
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہونے لگے ہیں، جس کے سبب عام شہری کی زندگی اجیرن بن گئی۔ بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا جہاں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے ، عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ،سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار بی جے پی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا، سربراہ سماج وادی پارٹی کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث مزدور مناسب تنخواہ سے محروم ہیں،کانگریس رہنما اجے رائے کا کہنا تھا کہ اشتہارات سے خالی پیٹ نہیں بھرے جا سکتے ، مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے ۔ ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ظالمانہ پالیسیوں سے تنگ مزدور سڑکوں پر نکل کر پرتشدد احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔