جس کابنیادی حق متاثرنہیں وہ درخواست کیسے دائرکرسکتا؟ہائیکورٹ
پی آئی اے کی نجکاری کاعمل مکمل ہوچکا:ڈویژن بینچ،اپیل عدم پیروی پرخارج
راولپنڈی(خبر نگار)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ڈویژن بینچ نے پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل عدم پیروی اور غیر موئژ ہونے پر خارج کردی۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وقاص روف مرزا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے دوران سماعت درخواست گذار سردار امبر راج کی عدم حاضری پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جس شہری کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہورہا وہ اسطرح کی درخواست کیسے دائر کرسکتا ہے ؟، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بیمار ہیں، عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے قراردیا کہ نجکاری کا عمل مکمل ہوچکا ہے اس موقع پر ایسی درخواست دائر کرنا مناسب نہیں۔