خلیج کشیدگی،بھارتی معیشت پردباؤ،غربت بڑھ گئی:اقوام متحدہ

خلیج کشیدگی،بھارتی معیشت پردباؤ،غربت بڑھ گئی:اقوام متحدہ

نریندر مودی کی معاشی پالیسیوں نے غربت اور معاشی عدم استحکام کو بڑھایا :ناقدین بھارت میں مزید 25لاکھ افرادغربت کاشکارہوسکتے ،خوراک بحران کاخدشہ:رپورٹ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) خلیجی خطے میں جاری کشیدگی کے باعث بھارتی معیشت پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، جبکہ اقوام متحدہ نے ممکنہ معاشی خطرات سے خبردار کردیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے اثرات کے باعث بھارت میں مزید 25لاکھ افراد غربت کا شکار ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں غربت میں زندگی گزارنے والوں کی تعداد بڑھ کر تقریبا 35 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو بھارت کی خریف فصل بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے ، جس کے نتیجے میں خوراک کے بحران کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب ناقدین کے مطابق وزیر اعظم نریندرمودی کی معاشی پالیسیوں نے ملک میں غربت اور معاشی عدم استحکام کو بڑھایا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں