گلگت بلتستان کے وفدکی رانا ثنا امیر مقام سے ملاقات ، انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)گلگت بلتستان میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطح وفد نے وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ ،انجینئر امیر مقام سے اہم ملاقات کی۔۔۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد میں حافظ حفیظ الرحمن، اکبر تابان، انجینئر انور شامل تھے ،اس موقع پر انتخابی مہم کو منظم انداز میں تیز کرنے ، عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینے اور پارٹی کارکنان کو ہر سطح پر متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزرا نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی تیاریوں میں مکمل تعاون، رہنمائی اور معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھا جائے گا ۔