گزشتہ سال 52 حکومتی ملکیتی اداروں نے 709 ارب سے زائد منافع کمایا : او جی ڈی سی ایل 169 ارب کیساتھ سرفہرست

گزشتہ سال 52 حکومتی ملکیتی اداروں نے 709 ارب سے زائد منافع کمایا : او جی ڈی سی ایل 169 ارب کیساتھ سرفہرست

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 89ارب 94کروڑ 93لاکھ، نیشنل بینک 56ارب 72کروڑ 33لاکھ، واپڈا نے 52ارب 27کروڑ منافع کمایا گورنمنٹ ہولڈنگز 48ارب 50کروڑ ، کراچی پورٹ ٹرسٹ 35ارب 30کروڑ ، پورٹ قاسم اتھارٹی نے 35ارب 11 کروڑ کمائے پاک کویت انویسٹمنٹ 24ارب 71کروڑ پارکو 22ارب 21کروڑ ، نیشنل شپنگ نے 20ارب 44کروڑ منافع کمایا، وزارت خزانہ

اسلام آباد (ایس ایم زمان) باون حکومتی ملکیتی اداروں نے مالی سال 2025میں مجموعی طور پر 709ارب 93کروڑ 44لاکھ روپے سے زائد منافع حاصل کیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تیل و گیس، بجلی، مالیاتی خدما ت، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں نے قومی خزانے میں نمایاں حصہ ڈالا جبکہ چند بڑے ادارے مجموعی منافع میں سب سے زیادہ حصہ دار رہے ۔اعداد و شمار کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے سب سے زیادہ 169 ارب 90 کروڑ 25 لاکھ روپے منافع حاصل کیا جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے 89 ارب 94 کروڑ 93 لاکھ روپے ، نیشنل بینک آف پاکستان نے 56 ارب 72 کروڑ 33 لاکھ روپے اور واپڈا نے 52 ارب 27 کروڑ 11 لاکھ روپے منافع کمایا۔اسی طرح گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 48 ارب 50 کروڑ 33 لاکھ روپے ، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 35 ارب 30 کروڑ 6 لاکھ روپے ،پورٹ قاسم اتھارٹی نے 35 ارب 11 کروڑ 4 لاکھ روپے ،پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے 24 ارب 71 کروڑ 57 لاکھ ، پاک عرب ریفائنری کمپنی نے 22 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے 20 ارب 44 کروڑ 87 لاکھ ، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے 14 ارب 76 کروڑ 26 لاکھ اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے 14 ارب 59 کروڑ 19 لاکھ روپے منافع حاصل کیا۔

پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی نے 14 ارب 24 کروڑ 19 لاکھ روپے ، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے 13 ارب 60 کروڑ 19 لاکھ روپے ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 9 ارب 65 کروڑ 10 لاکھ روپے ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 9 ارب 43 کروڑ 29 لاکھ روپے اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 9 ارب 31 کروڑ 61 لاکھ روپے منافع کمایا۔مزید برآں سندھ میٹلز لمیٹڈ نے 8 ارب 47 کروڑ 63 لاکھ روپے ، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے 7 ارب 68 کروڑ 32 لاکھ روپے ، سوئی سدرن گیس کمپنی نے 7 ارب 49 کروڑ 18 لاکھ روپے اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن نے 6 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد منافع حاصل کیا۔ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے 5 ارب 25 کروڑ 77 لاکھ روپے ، ناردرن پاور جنریشن کمپنی نے 4 ارب 50 کروڑ 99 لاکھ روپے ، نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی نے 2 ارب 88 کروڑ 42 لاکھ روپے ، ایگزم بینک آف پاکستان نے 2 ارب 54 کروڑ 73 لاکھ روپے اور پاک عمان انویسٹمنٹ کمپنی نے 2 ارب 37 کروڑ 87 لاکھ روپے منافع کمایا۔اسی طرح پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے 2 ارب 34 کروڑ 74 لاکھ روپے ، پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی نے 2 ارب 21 کروڑ 27 لاکھ روپے ، پاکستان ری انشورنس کمپنی نے 2 ارب 9 کروڑ 17 لاکھ روپے ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی نے 1 ارب 98 کروڑ 46 لاکھ روپے اور پاک پتن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے 1 ارب 82 کروڑ 38 لاکھ روپے منافع حاصل کیا۔نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) نے 1 ارب 73 کروڑ 4 لاکھ روپے ، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 1 ارب 34 کروڑ 75 لاکھ روپے ، سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی نے 1 ارب 14 کروڑ 69 لاکھ روپے ، پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی نے 1 ارب 8 کروڑ 7 لاکھ روپے اور پاک لیب ہولڈنگ کمپنی نے 1 ارب 3 کروڑ 25 لاکھ روپے منافع حاصل کیا۔

پاکستان انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی نے 57 کروڑ 79 لاکھ روپے ، جمشورو پاور کمپنی نے 55 کروڑ 36 لاکھ روپے ، پوسٹل لائف انشورنس کمپنی نے 50 کروڑ 45 لاکھ روپے ، نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن نے 49 کروڑ 91 لاکھ روپے اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے 43 کروڑ 29 لاکھ روپے منافع کمایا۔دیگر اداروں میں پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے 40 کروڑ 2 لاکھ روپے ، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 33 کروڑ 86 لاکھ روپے ، پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی نے 31 کروڑ 90 لاکھ روپے ، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے 29 کروڑ 36 لاکھ روپے اور فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ نے 19 کروڑ 35 لاکھ روپے منافع حاصل کیا۔ریلوے اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کمپنی نے 7 کروڑ 6 لاکھ روپے ، پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ نے 5 کروڑ 43 لاکھ روپے ، جینکو ہولڈنگ کمپنی نے 1 کروڑ 8 لاکھ روپے ، انڈیجنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ایجنسی نے 62 لاکھ روپے اور پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے 6 لاکھ 90 ہزار روپے منافع حاصل کیا جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کا منافع صفر ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں