اسحاق ڈار کو انتونیو گوتریس کا فون،امن کوششوں کی تعریف

 اسحاق ڈار کو انتونیو گوتریس کا فون،امن کوششوں کی تعریف

بحران کا فوجی حل نہیں، مذاکرات دوبارہ ہو نے چا ہئیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی،این این آئی)نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹیلی فون کر کے اسلام آباد  میں امریکا ایران مذاکرات پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا،انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، سنجیدہ مذاکرات دوبارہ شروع ہو نے چا ہئیں ، بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے حقوق اور آزادیوں کا احترام ہونا چاہیے ،وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے مکالمے اور سفارت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،نائب وزیرِاعظم نے جاری سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اہم خارجہ پالیسی امور پر فعال اور مؤثر انداز میں روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں