پولیس سروس کے 35افسران کی سنیارٹی جاری، محمد رضا سرفہرست
سعد بن عبید دوسرے ، نایاب رمضان تیسرے ، نازش شہزادی چوتھے نمبر پر آ گئیں اسد اقبال پانچویں، منیب چھٹے ، نورالعین ساتویں، امیر شہزاد 35ویں نمبر پر ہیں
اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پولیس سروس کے 49ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے 35 افسران کی عبوری سنیارٹی فہرست جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق محمد رضا پہلے جبکہ محمد امیر شہزاد پینتیسویں نمبر پر ہیں۔سنیارٹی فہرست میں شامل افسران کی درجہ بندی سی ایس ایس، سی ایس اے ، سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) اور ایف پی او ای امتحانات میں حاصل کردہ مجموعی نمبروں کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ فہرست کے مطابق محمد سعد بن عبید دوسرے ، نایاب رمضان تیسرے ، نازش شہزادی چوتھے ، اسد اقبال پانچویں، منیب احمد چھٹے ، نور العین ساتویں، محمد طلحہ عارف آٹھویں، سید فیضان حیدر زیدی نویں اور محمد عارز تجور دسویں نمبر پر ہیں۔
اسی طرح فائزہ تنویر گیارہویں، صابرہ ایوب بارہویں، محمد علیم تیرہویں، حامد امتیاز چودہویں، کیپٹن (ر) عامر شوکت پندرہویں، بنگل خان سولہویں، عبد السمیع شیخ سترہویں، لیفٹیننٹ (ر) سعود الرحمن اٹھارہویں، زینب خالد انیسویں اور عدنان گل بیسویں نمبر پر شامل ہیں۔دیگر افسران میں بابر علی اکیسویں، سید عبد الرحمن بائیسویں، سندس اسحاق تئیسویں، کامل مشتاق چوبیسویں، کیپٹن (ر) عبداللہ شہریار پچیسویں، محسن علی چھبیسویں، شازیہ اسحاق ستائیسویں، طارق محمود اٹھائیسویں، علی عبداللہ خالد انتیسویں، محمد حسیب اشرف تیسویں، رضوانہ ملک اکتیسویں، طیب وزیر بتیسویں، محمد فہیم تینتیسویں اور سید احسن اللہ شاہ چونتیسویں نمبر پر ہیں۔فہرست کے مطابق محمد امیر شہزاد کی سنیارٹی تاحال عبوری ہے کیونکہ انہوں نے سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام مکمل نہیں کیا جس کے بعد ان کی حتمی پوزیشن کا تعین کیا جائے گا۔